فیصل آباد میں خسرہ سے متاثرہ مزید 3 بچے جاں بحق تعداد 60 ہوگئی

الائیڈ اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ صدام ، 2 سالہ کشور اور 2 سالہ حسنین شامل ہے

الائیڈ اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ صدام ، 2 سالہ کشور اور 2 سالہ حسنین شامل ہے فوٹو آن لائن

خسرہ سے متاثرہ مزید 3 بچے اپنی جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد شہر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے ۔


خسرہ سے متاثرہ آج مزید 3 بچے الائیڈ اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہارگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ صدام ، 2 سالہ کشور اور 2 سالہ حسنین شامل ہے جبکہ فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں خسرے کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور روزانہ کئی پھول مرجھارہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے وائرس سے بچاؤ کے لئے ابھی تک جنگی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے ، دوسری جانب متاثرہ بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
Load Next Story