ملک میں سیاحت کے فروغ کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے گی وزیراعظم

ہر سال 4 نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے، وفاق رکاوٹیں دور کرے گا، عمران خان


سہیل چوہدری September 30, 2018
سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو روزگار میسر آئے گا، معیشت میں بہتری اور قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا، ٹاسک فورس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلیے ایک جامع اورمضبوط پالیسی بنائی جائے تاکہ اس شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

عمران خان اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک ٹاسک فورس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک اور سیاحتی مقامات کی دولت سے مالامال ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں شریک صوبائی نمائندوں کو ایک ہفتے می صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایات بھی دیں تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو روزگار میسر آئیگا، ملکی معیشت میں بہتری آئیگی اور قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عوام کیلیے 4 نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خودکریںگے، ٹاسک فورس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں