بھارت نے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر نامزد کردیا

ڈاکٹر راگھون 2003 سے 2005 کے درمیان بھی پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹرٹی سی اے راگھوان اس وقت سنگاپور میں بھارتی ہائی کمشنر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ فوٹو:فائل

بھارتی وزارت خارجہ نے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کو پاکستان کے لئے اپنا نیا ہائی کمشنر نامزد کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی تعیناتی کی مدت اسی ماہ ختم ہورہی ہے اس لئے ان کی جگہ ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان رواں ماہ کے اوخر یا آئندہ ماہ کے آغاز پر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، راگھوان 2003 سے 2005 کے درمیان بھی پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر راگھون نے 1982 میں بھارتی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی ، وہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں تاہم اس وقت وہ سنگاپور میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔
Load Next Story