آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بھارت نے جنوبی افریقا کو 26 رنز سے ہرادیا

332 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند میں 305 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔


ویب ڈیسک June 06, 2013
کپتان اے بی ڈیویلرز 70 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ رابن پیٹرسن 68 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتحاحی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 26 رنز سے ہرادیا۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ شیکھر دھون اور روہت شرما نے 127 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بالترتیب 114 اور 65 رنز بنائے، 127 رنز پر روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے شیکھر دھون کا ساتھ دیا تاہم 210 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ وارم اپ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیش کارتھک 14، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 27، سریش رائنا 9 اور اشون 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جدیجا 47 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریان میکلارین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹسوبے 2 اور جے پی ڈومینی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

332 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند میں 305 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اے بی ڈیویلرز 70 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ رابن پیٹرسن 68 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ 22، کولن انگرام 6، جے پی ڈومینی 14، ڈوپلیسی 30، پوری کلین ویلٹ 4، ٹسوبے 3 اور مورنے مورکل نے 8 رنز بنائے جبکہ ریان میکلارین 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے امیش یادؤ، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور رویندرا جدیجا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں