وفاقی کابینہ کے ارکان کل ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

چوہدری نثارداخلہ، اسحاق ڈار وزارت خزانہ، خواجہ آصف پانی و بجلی جبکہ پرویز رشید اطلات و نشریات کا قلمدان سنبھالیں گے۔


ویب ڈیسک June 06, 2013
چوہدری نثار علی خان کو داخلہ، سینیٹر اسحاق ڈار کو خزانہ اورخواجہ آصف کو پانی و بجلی کی وزارت دیئے جانے کا امکان، فوٹو:فائل

نو منتخب حکومت میں شامل کابینہ کے ارکان کل ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر سرکاری، سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود ہوں گے۔

وفاقی کابینہ ابتدائی طور پر 10 سے 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 6 وزرا شامل ہوں گے، سابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کو داخلہ، سینیٹر اسحاق ڈار کو خزانہ ، خواجہ آصف کو پانی و بجلی، شاہد خاقان عباسی کو پٹرولیم جبکہ پرویز رشید کو اطلات و نشریات کے قلمدان تفویض کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کابینہ میں مسلم لیگ فنکشنل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچ قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کا بھی ایک ایک وزیر شامل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔