عراقی دارالحکومت بغداد میں 3 بم دھماکے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

2 بم دھماکے جنوب مغربی بغداد میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک June 06, 2013
2 بم دھماکے جنوب مغربی بغداد میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوئے جب ایک دھماکا مقامی مارکیٹ میں کھڑی گاڑی میں ہوا، سیکیورٹی حکام فوٹو: اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت میں 3 مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 2 بم دھماکے جنوب مغربی بغداد میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکا مقامی مارکیٹ میں کھڑی کی گئی گاڑی میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے عراق میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور بم دھماکوں میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہےجس میں ایرانی زائرین سمیت سیکڑوں مقامی افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ انتظامیہ ان واقعات کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں