
بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی امریکا روانگی کی اطلاع دیتےہوئے کہا ''میں علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جارہا ہوں، انہوں نے اپنے پرستاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی افواہ یا قیاس آرائیوں پر پریشان نہ ہوں۔مجھے فلموں میں کام کرتے ہوئے 45 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا، اس کے ساتھ ہی رشی کپورنے کہا کہ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں بہت جلد واپس آؤں گا۔''
Hello all! I am taking a short leave of absence from work to go to America for some medical treatment. I urge my well wishers not to worry or unnecessarily speculate. It’s been 45 years “plus”of wear and tear at the movies. With your love and good wishes,I will be back soon!
— Rishi Kapoor (@chintskap) September 29, 2018
واضح رہے کہ رشی کپور نے اپنے ٹوئٹ میں کہیں بھی ذکر نہیں کیا کہ وہ کس بیماری کے علاج کے لیے امریکا جارہے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے بیٹے رنبیر کپور کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔