اسمارٹ موبائل فون پر میوزک فائلز کیسے حاصل کی جائیں
موبائل فون کے صارفین کی تعداد بارہ کروڑ کے ہندسے کو عبور کرچکی ہے۔
پاکستان میں موبائل فون کے استعمال میں برق رفتاری سے اضافہ ہوا ہے۔
موبائل فون کے صارفین کی تعداد بارہ کروڑ کے ہندسے کو عبور کرچکی ہے۔ موبائل فون کے دل دادگان کی بڑی تعداد اسمارٹ موبائل فون بھی استعمال کر رہی ہے۔ اسمارٹ موبائل فون متعدد خصوصیات کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اس کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ آلہ پرسنل میڈیا پلیئر کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔ اسمارٹ موبائل فون میں آئی پوڈ یا ڈیجیٹل ایم پی تھری پلیئر کی خو بی چند برس قبل متعارف کروائی گئی تھی۔ آئی پوڈ اور ڈیجیٹل ایم پی تھری کی آمد سے قبل موسیقی کے شائقین واک مین کے ذریعے اپنا شوق پورا کرتے تھے۔
اسمارٹ فون اور ایک روایتی ایم پی تھری پلیئر کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ اسمارٹ فون میں اب انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی سہولت بھی موجود ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ محض ڈیوائس میں فائلیں محفوظ کرنے تک محدود نہیں بلکہ آپ کی رسائی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر کے میڈیا تک ہوجاتی ہے۔ اسمارٹ موبائل فون میں میوزک حاصل کرنے کے تین طریقے ہیں: میوزک فائلز، میوزک سروسز کی اسٹریمنگ اور ریڈیو ایپلی کیشنز۔
اگر آپ اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو اس میں درج ذیل طریقے سے میوزک فائل حاصل کی جاسکتی ہیں۔
پہلا طریقہ: ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم کے حامل کمپیوٹر میں موجود میوزک فائلز منتقل کرنا
1۔ موبائل فون کے ساتھ فراہم کی جانے والی یو ایس بی کیبل کے ذریعے فون کو کمپیوٹر سے منسلک کیجیے۔ یہ وہی کیبل ہے جس کے ذریعے آپ فون کو چارج کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اینڈرائڈ فون میں کوئی سی بھی مائیکرو یو ایس بی کیبل لگائی جاسکتی ہے۔
2۔ ڈیسک کمپیوٹر کو اینڈرائڈ فون کے لیے ڈرائیورز انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ موبائل فون کے ساتھ فراہم کی جانے والی ڈسک، ڈی وی ڈی ڈرائیو میں لگا دیجیے۔ ڈرائیورز خود کار طور پر انسٹال ہوجائیں گے۔
3۔ اسمارٹ فون کے ہوم پیج پر Notifications Drawer کو نیچے لے جائیے۔ یہ وہ حصہ ہے جس میں آپ کو تازہ ترین نوٹیفکیشن نظر آتے ہیں۔ اب اسکرین پر USB Connection تلاش کریں اور اسے منتخب کرلیں۔ اس کے نتیجے میں USB Connection کا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوجائے گا۔ ڈائیلاگ باکس میں سے USB Mass Storage کا آپشن منتخب کرکے اوکے کردیں۔
4۔ اب My Computer کو براؤز کریں۔ یہاں آپ کو Drives with Removable Storageکے سیکشن میں اسمارٹ فون کے ڈرائیور یا ڈرائیورز کی فہرست نظر آئے گی۔ اس فہرست میں drive naming conventions، cryptic بھی ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر MOT جو موٹرولا کا مخفف ہے۔ یو ایسی بی کیبل ہٹا کر drive naming چیک کیجیے اور دیکھیے کہ فہرست میں سے کون سی ڈرائیو غائب ہوجاتی ہے۔ اب کیبل لگادیجیے تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ کی مطلوبہ ڈرائیو کون سی ہے۔
5۔ اب اسمارٹ فون کی ڈرائیو کے نام پر ڈبل کلک کیجیے۔ ڈرائیور ایک فائل ایکسپلورر ونڈو کے ساتھ کُھل جائے گی۔ پی سی میں سے میوزک فائل ڈریگ کرتے ہوئے یہاں ڈراپ کردیں۔ اس کے نتیجے میں اگر کوئی سرگرمی ظاہر ہو تو اسے مکمل ہونے دیں اور پھر کیبل نکال دیں۔
6۔ اب اپنے اینڈرائڈ فون کے All Apps drawer میں شامل شدہ میوزک ایپلی کیشن تلاش کریں۔ اسے منتخب کرلیجیے اور فائلوں کو ترتیب دینے کے لیے، اسکرین پر نمودار ہونے والی کسی بھی ہدایت پر عمل کیجیے۔ گوگل کی بلٹ اِن Play Music ایپلی کیشن Choose On Device Music نامی بٹن کے ذریعے میوزک فائلوں کو ترتیب دیتی ہے۔
Google Play کے کلاؤڈ اسٹوریج فنکشنز کے ذریعے آپ بیس ہزار میوزک فائلز اپنے گیتوں کے ذخیرے میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ مذکورہ بالا چھے اقدامات سے بچنا چاہیں تو کسی ویب براؤزر سے Google Play کھول کر Music Manager ڈاؤن کرلیجیے۔ Music Manager کے ذریعے Google Play سے میوزک فائلیں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں جنھیں بعدازاں آپ اسمارٹ فون پر منتقل کرسکتے ہیں۔
دوسرا طریقہ: اسٹریمنگ میوزک اور ریڈیو سروسز کے ذریعے میوزک فائلز حاصل کرنا
اس طریقے میں آپ کو میوزک فائلز منتقل نہیں کرنی پڑیں گی۔ اس کے متبال کے طور پر آپ انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے اسٹریمنگ میوزک سروسز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
1۔ All Apps drawer کھولیں اور Play Store ایپلی کیشن کو براؤز کریں۔
2۔ لفظPandora درج کرکے Play Store کا آئی کون منتخب کیجیے اور پھر میوزک اسٹریمنگ سروس کے لیے سرچ کیجیے۔ '' پینڈورا انٹرنیٹ ریڈیو'' متعدد اسٹریمنگ ریڈیو سروسز میں سے ایک ہے۔ اب ایپلی کیشن انسٹائل کرنے کے لیے اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کیجیے۔
3۔ '' پینڈورا ایپلی کیشن'' کھولیے اور یہاں Create New Station کا ٹیکسٹ باکس تلاش کیجیے۔ باکس میں اپنے پسندیدہ سنگر کا نام درج کریں گے تو یہ ایپلی کیشن اسٹریم بیسڈ میوزک اسٹیشن قائم کردے گی۔
Slacker، Rdio اور Spotify جیسی ایپلی کیشنز کے ذریعے آپ لاکھوں گیتوں سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔