چترال میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ عمارت تباہ

اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسکول کی عمارت تباہ ہو گئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک September 30, 2018
دہشت گردوں نے اسکول کا معائنہ کرنے والی پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کی، حکام۔ فوٹو:فائل

پاک افغان بارڈر ارندو گول میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال میں پاک افغان بارڈر ارندو گول میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری متاثرہ اسکول کا معائنہ کرنے گئی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر جنگل میں چھپے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں