کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر معطل

ضرار حیدر کو معطل کر کے پرس چوری کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک September 30, 2018
ضرارحیدر پر الزام ہے کہ کویتی وفد کا دینار سے بھرا پرس چوری کرلیا تھا۔ :فوٹو:فائل

کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو معطل کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سربراہ کویتی وفد کا بریف کیس چرانے والا 20 گریڈ کا افسر گرفتار

وزیر اطلاعات بیرسٹر فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضرار حیدر اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں اور ان پر کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس چوری کرنے کا الزام ہے جس پر انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں