عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف رنجشیں بھلا کر پھر سے دوست بن گئیں

عالیہ بھٹ کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کے لیے کئی بار اپنی محبت کا اقرار کرچکی ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2018
عالیہ سے قبل رنبیر کپور کے کترینہ کے ساتھ تعلقات تھے اور یہی وجہ عالیہ اور کترینہ کے درمیان تلخی کا سبب بنی تھی فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ عالیہ بھٹ رنجشیں بھلاکر پھر سے دوست بن گئیں۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی دوستی ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں اور اس دوستی کی ٹوٹنے کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو قرار دیا جارہا تھا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے اپنے درمیان رنجشیں بھلاکر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کو لائک کیا ہے جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے اور دونوں رنجشیں بھلا کر ایک بار پھر دوست بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور عالیہ بھٹ کئی بار رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اقرار بھی کرچکی ہیں تاہم عالیہ سے قبل رنبیر کپور اور کترینہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور یہی وجہ عالیہ اور کترینہ کے درمیان تلخی کا سبب بنی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں