پی آئی اے ایئرہوسٹس ہاسٹل کا کچن چوہوں اور بلیوں کی آماجگاہ بن گیا

پی آئی اے شعبہ فلائٹ سروسز صفائی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، ذرائع


ویب ڈیسک September 30, 2018
ناقص انتظامات کے باعث جانور کھانے کے برتنوں پر منڈلاتے رہتے ہیں، ایئرہوسٹس (فوٹو:فائل)

پی آئی اے ایئر ہوسٹس ہاسٹل کا کچن چوہوں، بلیوں اور حشرات الارض کی آماجگاہ بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے باکمال لوگوں نے گندگی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ کچھ عرصہ قبل فلائٹ کچن میں حفظان صحت کی دھجیاں اڑانے جیسے معاملے کے بعد اولڈ ٹرمینل کے قریب واقع پی آئی اے ٹاؤن شپ میں ایئر ہوسٹس ہاسٹل کا فلائٹ کچن بھی گندگی، چوہوں اور بلیوں سمیت کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے شعبہ فلائٹ سروسز صفائی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، جس کی وجہ سے جانور کھانے کے برتنوں پر منڈلاتے رہتے ہیں، ایئر ہوسٹسز نے ہاسٹل انچارج اعوان کے خلاف حکام بالا کو خط بھی لکھا ہے تاہم ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پی آئی اے حکام کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ایئر ہوسٹسز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی توجہ متعدد بار مبذول کروانے کے باوجود نتیجہ نہ آنے کے بعد اب ہم احتجاج پر غور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں