سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

صوبائی بجٹ کا حجم 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے


ویب ڈیسک September 30, 2018
بجٹ کی منظوری پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا ،فوٹو: فائل

DUBAI: سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بحث مکمل ہونے کے بعدآئندہ 9 ماہ کا 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ برائے 2018-19

بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153مطالبات زر پیش کئے گئے جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی ۔ اپوزیشن کے مختلف ارکان نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 113تحاریک پیش کی تھیں جنہیں ایوان کی جانب سے کثرت رائے سے رد کیاگیا، بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن ارکان کی کٹوتی کی یہ تحاریک مختلف حکومتی اخراجات سے متعلق تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں