تلہار زمین کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کر دیا

مقتول اسماعیل شاہ سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر اور 3 بچوں کے باپ تھے، واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، ملزم نے گرفتاری دیدی


Nama Nigar June 07, 2013
بڑے بھائی محمد ہاشم شاہ نے زمین کے تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی 50سالہ اسماعیل شاہ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

زمین کے تنازع پر سندھ یونیورسٹی کا پروفیسر قتل، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اسماعیل شاہ کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کر دیا، ملزم نے گرفتاری پیش کر دی۔


تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی گاؤں سلیمان شاہ میں بڑے بھائی محمد ہاشم شاہ نے زمین کے تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی 50سالہ اسماعیل شاہ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت تلہار پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دے دی۔مقتول اسماعیل شاہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں پروفیسر اور 3 بچوں کا باپ تھا۔




وہ زمین کی دیکھ بھال کے لیے اپنے گاؤں آتا جاتا تھا۔ ملزم محمد ہاشم شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسماعیل شاہ ہم سب کو پریشان کرتا اور ہم پر جھوٹے مقدمے بناتا رہتا تھا۔ واردات کے دن بھی اس نے مجھے تھپڑ مارا جس پر طیش میں آکر میں نے اسے کلہاڑی مار دی۔ تلہار پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔دریں اثنا تلہار پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر اسماعیل شاہ کے قتل کا مقدمہ باپ اور 5بیٹوں کیخلاف درج کر لیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں