مینگو فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شدید بد نظمی اسٹال لوٹ لیے گئے

پولیس بھی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام، تقریب تقسیم انعامات میں صوبائی وزیر کے آتے ہی لوگ اسٹالوں پر ٹوٹ پڑے


Express News Desk June 07, 2013
میرپورخاص کے شہید بے نظیر بھٹو ایگزی بیشن ہال فروٹ فارم میں جاری 48 ویں مینگو فیسٹیول کے اختتامی روز منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص میں جاری مینگو فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شدید بد نظمی، لوگوں نے اسٹالز پر لگائے گئے آم اور فروٹس کی لوٹ مار شروع کردی۔

منتظمین حالات پر قابو پانے میں بے بس نظر آئے۔ میرپورخاص کے شہید بے نظیر بھٹو ایگزی بیشن ہال فروٹ فارم میں جاری 48 ویں مینگو فیسٹیول کے اختتامی روز منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔



تاہم ان کے آتے ہی نمائش میں آنیوالے لوگ وہاں لگائے گئے آم کے اسٹالوں پر ٹوٹ پڑے ، لوٹ مار شروع کر دی اور اسٹالز توڑ ڈالے۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی تاہم وہ بھی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی اور تقریب میں شدید بد نظمی پھیل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں