قائد عوام یونیورسٹی کے طلبہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا

سکرنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا، ٹریفک معطل، انتظامیہ کیخلاف نعرے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

طلبا کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونیکی وجہ سے ہم امتحان کی تیاری نہیں کرپا رہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا نے بجلی ، پانی اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف سالانہ امتحانات کا بائیکاٹ کرکے سکرنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ کے سیکڑوں طلبا نے یونیورسٹی ہاسٹلز میں بجلی، پانی اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر احتجاجاً 2013 کیامتخانات کا بائیکاٹ کر دیا ۔


طلبا نے اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنما اسد علی، غلام محمد، زبیر و دیگر کی قیادت میں سکرنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونیکی وجہ سے ہم امتحان کی تیاری نہیں کرپا رہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جائینگے احتجاج جاری رہے گا۔

Load Next Story