فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلیے پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد اور کراچی پولیس نے نیو رضویہ میں مشترکہ کارروائی کی، پڑوسیوں سے پوچھ گچھ بھی ہوئی


Staff Reporter October 01, 2018
میڈیا کو موقف دیے بغیر گرفتاری نہیں دوں گا، فیصل عابدی کا وڈیو پیغام۔ فوٹو:فائل

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ نہیں ملے۔

گزشتہ روز جب فیصل رضا عابدی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو وہ وہاں موجود نہیں تھے، علاقہ مکینوں اور پڑوسیوں سے معلومات حاصل کی گئیں تو پتہ چلا کہ وہ چار پانچ دن سے یہاں نہیں ہیں جس کے بعد پولیس حکام وہاں سے واپس چلے گئے۔

دوسری جانب فیصل رضا عابدی نے بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ، آئندہ 48 گھنٹوں میں خود گرفتاری پیش کروں گا لیکن میڈیا کو موقف دیے بغیر گرفتاری نہیں دیں گے، میں نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، پولیس اپنی کارروائی کرے میں بھی قانونی جنگ لڑوں گا۔

علاوہ ازیں فیصل رضا عابدی نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ قانون کا احترام ہم سب پر فرض ہے، قانون اور انصاف کیلیے سرگرم رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف 12 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردوں سے فوج اور عوام کے ساتھ نبرد آزما ہوئے، ثبوتوں کے ساتھ اپنے موقف کو جلد ہی عوام کے سامنے پیش کروں گا ، انصاف ملنے کا یقین ہے، مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم ریاست کیلیے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، پاکستان میں پانی محفوظ کرنے کیلیے ڈیم کی اشد ضرورت ہے، خود تحقیقاتی اداورں کے سامنے پیش ہوں گا ، ڈیموں کی مخالفت کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں