مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی مظاہرین پر فائرنگ متعدد افراد زخمی

فائرنگ ضلع کولگام میں کی گئی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کامقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر اظہار تشویش


News Agencies October 01, 2018
شاہ محمود قریشی کے خطاب کا حریت رہنمائوں کی جانب سے خیرمقدم، راجوری میں بھارتی اہلکار نے خودکشی کرلی۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوجیوں نے ریڈونی میں نیا فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں اور پیلٹ برسائے اور آنسوگیس کے گولے داغے۔ پیلٹ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے3 نوجوانوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرلنے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر اظہار تشویش کیاہے۔

سری نگر میں اپنی پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین یوسف نقاش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو سراہا۔ انھوں نے بھارت پر زوردیاکہ وہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے اور تنازع کشمیر کے حل کیلیے اقدامات کرے۔

جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ اور حریت کانفرنس کی سینئر رہنما فریدہ بہن جی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرکے بھارت کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے رکھا ہے۔ ضلع راجوری میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں