رنبیراورکرینہ کپورکی دادی کرشنا راج کپورچل بسیں

کرشنا کپورکے بچوں میں رشی کپور، رندھیرکپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراورراجیو کپورشامل ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2018
کرشنا کپورنے راج کپورسے شادی 1946 میں کی تھی: فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری سے نام بنانے والے کپور خاندان کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورچل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورآج 88 سال کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیں، جس کی تصدیق ان کی پوتی ریدھیما کپورنے انسٹاگرام پوسٹ سے کی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BoX_SSjhfrN/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BoX_ccHB9Ro/"]

کرشنا کپورنے راج کپورسے شادی 1946 میں کی تھی اوران کے 5 بچے ہیں جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراورراجیوکپورہیں جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپوراوراداکاررنبیرکپورشامل ہیں۔



بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے اس موقع پرغم کا اظہارکیا ہے۔









 

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کپورخاندان وہ واحد خاندان ہے جس کی چوتھی نسل آج سنیما کی زینت بنی ہوئی ہے اوریہ ہی خاندان بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے پرانا خاندان مانا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔