گرمی کی شدت سے سینماؤں اور تھیٹرز کی رونقیں ماند پڑگئیں

لوڈشیڈنگ نہ ہو تو فلم بین سینماؤں اور تھیٹر کا زیادہ رخ کرتے ہیں، سینماو تھیٹر انتظامیہ


Cultural Reporter June 07, 2013
لوڈشیڈنگ نہ ہو تو فلم بین سینماؤں اور تھیٹر کا زیادہ رخ کرتے ہیں، سینماو تھیٹر انتظامیہ فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت کی وجہ سے سینماؤں اور تھیٹرز کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔

سینما گھروں کی کثیر تعداد بزنس سے محروم ہے جب کہ رات کو سرکاری و نجی تھیٹر ہالوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث فلم بین اور فنکار دونوں پریشان ہیں۔ سینما اور تھیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو تو فلم بین سینماؤں اور تھیٹر کا زیادہ رخ کرتے ہیں جس کا مقصد تفریح کے ساتھ چند گھنٹے آرام سے گزر جائیں۔

شدید لوڈشیڈنگ سے جنریٹر اور ڈیزل کے اضافی اخراجات موجودہ حالات میں کنٹرول سے باہر ہیں جس کی وجہ سے شائقین کے ساتھ ہم بھی پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں