حساس اداروں پر حملہ حكومت كی نااہلی کا ثبوت ہے عمران

نگران حكومت كيلئے مشاورت كی جائيگی تو ضرور اپنی رائے كا اظہار كرونگا، عمران


Online August 16, 2012
آج پورا پاكستان دہشت گردوں كے رحم و كرم پر ہے جو حكومت كی ناقص پاليسيوں کا نتیجہ ہے، عمران خان کی میڈیا سے کراچی ائیرپورٹ پر بات چیت۔ فوٹو: ایکسپریس

پاكستان تحریک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے اسٹيٹس كو كی جماعتوں سے اتحاد توكيا بات چيت کو بھی ناممكن قرار یتے ہوئے کہا کہ ان كرپٹ لوگوں نے يونين بنائی ہوئی ہے جو ايک دوسرے كی كرپشن چھپانے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ انھوں نے ملک کے حساس اداروں پر حملہ کو حكومت كی نااہلی اور ناكامی قرار دیا۔

عمران نے کہا "پاكستان كی سلامتی اور استحكام ايسے حكمرانوں كے ہاتھوں نہ تو ممكن ہے اور نہ محفوظ۔، ہم سب كركے دكھائيں گے جس كی قوم ہم سے توقع رکھتی ہے۔" وہ كراچي آمد كے بعد ائير پورٹ پر صحافيوں سے بات چيت كررہے تھے۔

تحريک انصاف كے سربراہ عمران خان نے كہا كہ پاكستان معاشی تباہی كےدہانے پہ پہنچ گیا ہے اورملک كو امن و امان كے شديد خطرات لاحق ہیں، آج پورا پاكستان دہشت گردوں كے رحم و كرم پر ہے جو حكومت كی ناقص پاليسيوں اورڈالروں كی بھوک كے سبب لڑی جانيوالی امريكی لڑائی ميں قوم كو جھونكنے كا نتيجہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ40ہزارعام شہريوں كی ہلاكت كسی بھی ملک ميں دہشت گردی كو ہوا دینے کا سبب بن سكتی ہے اور اس جنگ سے نكلے بغيرپاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے كہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن دونوں اسٹيٹس كوكی جماعتيں ہيں جن كے ليڈران نے اپنی كرپشن كو تحفظ دينے كيلئے يونين بنائی ہوئی ہے جو ايک معاہدے كے تحت ايک دوسرے كو تحفظ ديتے ہيں۔ انہوں نے كہا كہ شوكت خانم اسپتال جيسے قومی فلاحی ادارے پر رمضان ميں جھوٹے الزامات لگا کر اسے نقصان پہنچانے كی كوشش كی گئی ۔ انھوں نے مزید کہا "يہ گندی سياست كے عادی لوگ ہيں، عوام كی خدمت اور اداروں كی عزت ان كا وطيرہ نہيں۔"

ايک سوال كے جواب ميں انہوں نے كہا "نگران حكومت كيلئے مشاورت كی جائيگی تو ضرور اپنی رائے كا اظہار كرونگا۔" عمران خان نے كامرہ ائير بيس حملے پر گہری تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس واقعہ كی اعلیٰ سطح پہ تحقيقات كرائی جائیں اور ذمہ داروں كو قانون كے كٹہرے ميں لايا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں