تیسرے ون ڈے میں فتح سے انگلینڈ کے حوصلے بلند

آسٹریلیا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کے لیے اسٹورٹ براڈ اور اسٹیون فن بھی فٹ


AFP June 07, 2013
آسٹریلیا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کے لیے اسٹورٹ براڈ اور اسٹیون فن بھی فٹ۔ فوٹو: اے ایف پی

سیریز گنوانے کے بعد تیسرے ون ڈے میں فتح نے انگلینڈ کے حوصلے بلند کر دیے۔

آسٹریلیا کیخلاف ہفتے کوچیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے اسٹورٹ براڈ اور اسٹیون فن بھی فٹ ہو گئے ہیں،کپتان الیسٹر کک نے ٹرینٹ برج میںجوز بٹلر کی عمدہ اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے میچ کو ہمارے حق میں پلٹ دیا، سمرسٹ کے22 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے بدھ کے روز ڈے نائٹ مقابلے میں ساتھی پلیئرز ای ین بیل (82) اور ایون مورگن (49) کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے16 گیندوں پر ناقابل شکست 47 رنز نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے جیت لی، بٹلر کی شاندار اننگز نے میزبان کا اسکور6 وکٹ پر287 تک پہنچایا، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 253 پر پویلین لوٹ گئی۔



میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے انگلش کپتان نے کہا کہ ہم نے بٹلر کو سمرسٹ کیلیے ایسی اننگز کھیلتے کئی مرتبہ دیکھا اور انگلینڈ کیلیے اس سے کہیں زیادہ اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے،ایسی اننگز کھیلنے کی صلاحیت پانے کیلیے اس نے سخت محنت کی ہے۔ بٹلر نے اب تک 7 ایک روزہ انٹرنیشنل اننگز میں 16.83 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں،اپنی اننگز کے بارے میں انھوں نے کہا کہ میں ایک روزہ میچز میں جیسا کھیلنا چاہتا تھا اسی طرح سے بیٹنگ کی، ایسی کارکردگی پر مجھے فخر اوراپنی صلاحیت پر بھروسہ ہے،اس طرح کا کھیل اعتماد بڑھا دیتا ہے۔

انگلینڈ کیلیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ ایجبسٹن میں روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف ہفتے کو چیمپئنز ٹرافی میچ میں اسٹورٹ براڈ اور اسٹیون فن کی واپسی ہورہی ہے۔ دنوں سیمرز نے انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ون ڈے میچز میں حصہ نہیں لیا تھا، البتہ ٹرینٹ برج میں واپسی ہوئی جہاں 2،2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے بدھ کی شب 288 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیویز 253 پر آؤٹ ہو کر 34 رنز کی شکست کا شکار ہوئے تھے، روس ٹیلر نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے، جیمز ٹریڈویل نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں