15ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہوگی

15 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی یہ قرعہ اندازی اس سال کی 25ویں جبکہ مجموعی طور پر76 ویں قرعہ اندازی ہے۔


APP October 01, 2018
15 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی یہ قرعہ اندازی اس سال کی 25ویں جبکہ مجموعی طور پر76 ویں قرعہ اندازی ہے۔ فوٹو: فائل

15 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کو پشاور میں ہو گی۔

سینٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز (محکمہ قومی بچت) حکومت پاکستان کے زیراہتمام 15 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کو پشاور میں ہو گی۔

15 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی یہ قرعہ اندازی اس سال کی 25ویں جبکہ مجموعی طور پر76 ویں قرعہ اندازی ہے۔ قرعہ اندازی پر پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام ایک کروڑروپے کے3 انعامات، تیسرا انعام ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہوں گے۔ اس قرعہ اندازی میں مجموعی انعامات 1700ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔