نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز اور پورٹ قاسم سمیت دیگر کرپشن کیسز میں پیروی کررہے تھے


ویب ڈیسک October 01, 2018
پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے۔ فوٹو: فائل

LONDON: انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں پیروی کرنے والے نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ دینے والوں میں نیب پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں، تینوں پراسیکیوٹرز سندھ میں کرپشن کے انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔

نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے، پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں