پی ایس128 میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیںاے این پی

کل ہونے والی پولنگ کا بائیکاٹ کرتے ہیں، بشیر جان کا پریس کانفرنس سے خطاب

فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
عوامی نیشنل سندھ نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس128کے6پولنگ اسٹیشنز پرکل(ہفتہ )کو دوبارہ پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پورے حلقے میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے جمعرات کو مردان ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ11مئی کی صبح کو لانڈھی میں بم دھماکا ہوا جس میں13افراد ہلاک جبکہ40سے زائد زخمی ہوئے، اس روز ہمیں الیکشن کے انتظامات کے بجائے لاشوں کی تدفین اور زخمیوں کیلیے خون جمع کرنے میں لگے ہوئے تھے۔




اس سے قبل بھی ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی محض چند پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے اس لیے8جون کو کی جانیوالی پولنگ کا نہ صرف بائیکاٹ کرتے ہیں بلکہ دہشت گردوں کے حملوں سے لیکر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ایک ہی سلسلے کی کڑی سمجھتے ہیں۔
Load Next Story