سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی


ویب ڈیسک October 01, 2018
ملاقات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔ فوٹو : پی آئی ڈی

سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات کی گئی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں