کراچی میں امن پی پی کی ذمے داری ہے ہم مدد کرینگےخرم دستگیر

متحدہ کے کارکن اغوا کرنے کی کسی میں جرات نہیں، حکمران سادگی اپنائیں، صمصام بخاری


Monitoring Desk June 07, 2013
فاٹا کے اسٹیٹس سے متعلق قرارداد لائینگے، شیریں مزاری،کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور تاحال اس بارے میں کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے اورکراچی میں امن بھی پیپلزپارٹی نے ہی قائم کرنا ہے جہاں تک ان کو ہماری مدد کی ضرورت ہو گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ڈلیور کریں تاکہ انکی زندگی میں بہتری پیدا ہو۔ سابق وزیرمملکت صمصام بخاری نے کہاکہ ایم کیو ایم کا ماضی یہ بتاتا ہے کہ وہ حکومت سے باہر نہیں رہ سکتے، ادھر انھوں نے نواز شریف کو ووٹ دیا اور ادھر انھوں نے کراچی میں ہڑتال کردی، ایم کیو ایم کی ایک بات خطرناک ہے جس کو سارے ہی جانتے ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کی نیک نیتی کے بغیر امن نہیں ہوسکتا، وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے اغوا پر احتجاج ضرورکررہے ہیں لیکن کراچی میں کسی دوسری جماعت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ ایم کیو ایم کے کسی ورکرکو اغواکرے۔



تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں ان کو ختم کردیا جائے جن کے بارے میں سپریم کورٹ کہہ رہی ہو اگر وہ کہیں کہ ان کے ورکرز کو اٹھایا جارہا ہے تو سوچنا پڑیگا، کراچی میں قیام امن کے لیے سب سے پہلے وہاں کی پولیس کو ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ کراچی کی پولیس سیاسی مصلحت کا شکار ہے جس کی وجہ سے کسی کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کو یا تو نیا صوبہ بنادیا جائے یا پھر ان کو چوائس دی جائے، ہم فاٹا کے اسٹیٹس سے متعلق قرارداد لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں