بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر پر فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

بھارتی فوج کی جانب سے لیپہ کے علاقوں چنیاں اور منڈا کلی میں فائرنگ کی گئی


ویب ڈیسک October 01, 2018
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف کی گئی اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ لیپہ کے علاقوں چنیاں اور منڈا کلی میں کی گئی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں