وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں ہونے کا امکان
وزیر اعظم بلوچستان میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے منصوبوں سے متعلق مشاورت کریں گے
BRUSSELS:
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے بلوچستان کے دورے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم بلوچستان میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے منصوبوں سے متعلق مشاورت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی کابینہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔