بحرین میں عالمی حقوق کا احترام اور اصلاحات کی جائیں صدر اوباما

شہزادہ سلمان کو کئی مہینوں کی کشیدگی کے بعد بحرین کا اول نائب وزیراعظم بنایا گیا


June 07, 2013
شہزادہ سلمان کو کئی مہینوں کی کشیدگی کے بعد بحرین کا اول نائب وزیراعظم بنایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ ولی عہد شہزادہ سلمان کیساتھ وائٹ ہائوس میں مذاکرات کے دوران مطالبہ کیا کہ بحرین میں عالمی حقوق کا احترام اور بامقصد اصلاحات کی جائیں۔

قومی سلامتی کے نائب مشیر ٹونی بلنکنز کی شہزادہ کے ساتھ ملاقات میں اوبامہ بھی شریک ہوئے اور انھوں نے بحرین کے ساتھ امریکی پارٹنر شپ کی اہمیت اور بحرین کے استحکام اور سلامتی کے لیے واشنگٹن کی حمایت پر زور دیا، شہزادہ سلمان جو کہ معروف اعتدال پسند ہے کو حال ہی میں کئی مہینوں کی کشیدگی اور بے چینی کے بعد بحرین کا اول نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے بحرین کی سنی العقیدہ حکومت اور شیعہ اکثریت کے درمیان کئی مہینوں سے کشیدگی اور بے چینی پائی جارہی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کی خاتون چیئرمین کیٹلن ہیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے بحرین کی سلامتی و استحکام کے لیے امریکی حمایت پر زوردیا اس نے کہا کہ اوبامہ نے اس بات پر زور دیا کہ بامقصد اصلاحات افہام وتفہیم اور عالمی انسانی حقوق کا احترام اور امن وسلامتی کے حصول جو کہ بحرین کے تمام شہریوں کا حق ہے کا واحد راستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں