وزیر اعظم کو جرمن چانسلر کا فون پاک جرمنی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

انجیلا مرکل نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی


ویب ڈیسک October 01, 2018
انجیلا مرکل نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی (فوٹو: فائل)

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے عمران خان کو فون کرکے انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہش مند ہے، اس وقت یورپ میں جرمنی پاکستان کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والا ملک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیر اعظم اور جرمن چانسلر نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جرمن چانسلر کو آگاہ کیا اور کہا کہ امن کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔

دریں اثنا جرمن چانسلر نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں