ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا

مسافر کی عمر 70 برس تھی اور وہ ذیابیطس و قلب کے مریض تھے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک October 02, 2018
مسافر کی عمر 70 برس تھی اور وہ ذیابیطس و قلب کے مریض تھے، ترجمان پی آئی اے (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز کے دوران مسافر انتقال کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 784 میں ایک مسافر دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کا نام عبدالسراج تھا جن کی عمر 70 برس تھی، انہیں طبیعت خراب ہونے پر طیارے میں طبی امداد دی گئی تاہم وہ دوران پرواز ہی انتقال کرگئے اور طیارے میں موجود ڈاکٹر نے انتقال کی تصدیق کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انتقال کرجانے والے بزرگ عارضہ قلب اور ذیابیطس میں مبتلا تھے ضروری کارروائی کے بعد ان کی میت لواحقین کے سپرد کر دی گئی، پی آئی اے غم زدہ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں