بارشیں نہ ہونے سے شہر میں مزید گرمی بڑھے گی محکمہ موسمیات

 پیرکوشہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہا اورمسلسل دھوپ سے گرمی کا پارہ 35 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ،عبدالرشید

اکتوبر کا مہینہ درجہ حرارت کے اعتبار سے گرم گزرتا ہے ،نومبرکے آغاز پرموسم جزوی طورپر خنک ہونا شرو ع ہوجاتا ہے۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران گرمی کی حدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ماہ ستمبر کے اختتام کے ساتھ ہی مون سون کی بارشوں کا امکان مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے ،اسی تناظر میں شہر پر ابر آلود موسم کی صورت میں اثر انداز ہونے والے سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہنے کا امکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہرسال اکتوبر کا مہینہ درجہ حرارت کے اعتبار سے گرم گزرتا ہے ،تاہم اکتوبر کے اختتام اور نومبر کے آغاز پر شہر کا موسم جزوی طورپر خنک ہونا شرو ع ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 جبکہ ہو امیں نمی کاتناسب 84 فیصد ریکارڈ کیاگیا،شہر کا مطلع مکمل طورپر صاف رہا اور مسلسل دھوپ کی وجہ سے گرمی کا پارہ 35 ڈگری ریکا رڈ کیا گیا، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
Load Next Story