پولیس افسران میں ملزمان سے وارداتوں کا ’’اعتراف‘‘ کرانے کی ریس لگ گئی

مبینہ مقابلے کے بعدگرفتار2 ملزمان سے کورنگی پولیس نے 300 سے زائد وارداتوں کے علاوہ دہرے قتل کا بھی اعتراف کرالیا۔


Staff Reporter October 02, 2018
 جاوید اور راشد شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے،قبضے سے موبائل فونز،اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد،مقابلے میں 2ساتھی فرار ہوگئے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس افسران میں ملزمان سے وارداتوں کا '' اعتراف'' کرانے کی ریس لگ گئی۔

لانڈھی لیبر اسکوائر شیش محل شالیمار گراؤنڈکے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت 22 سالہ آصف ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی ہے جس کے قبضے سے پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لی ہے۔ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کورنگی پولیس نے کورنگی نمبر3 لیبر اسکوائر کے قریب سے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید عرف بابا اور محمد راشد کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، 2 موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمدکی گئی،4موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران 300 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان نے واردات کے دوران دہرے قتل کا بھی اعتراف کیا،ملزمان اس سے قبل بھی چار بار جیل جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں