بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے 6 کروڑ نکالنے والے 3 ملازمین کو قید کی سزا
سابق منیجر فواد کو 8 سال قید، 2 کروڑ جرمانہ، کیشئر حبیب، اسسٹنٹ مقصود کو 5، 5 سال قید، 80، 80 لاکھ روپے جرمانہ۔
احتساب عدالت نے نجی بینک کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی رقم میں خورد برد کرنے والے 3 ملازمین کو سزا سنادی۔
احتساب عدالت کے روبرو نجی بینک کے اکاوئنٹ ہولڈرز کی رقم میں خورد برد سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے 3 ملزمان کو سزا سنادی، عدالت نے مجرم سابق بینک منیجر فواد احمد کو 8 سال قید 2 کروڑ سے زائد کے جرمانے، کیشئرشاہ حبیب کو 5 سال قید اور 80 لاکھ روپے جرمانے اور اسسٹنٹ کیشئر مجرم مقصود کو 5 سال قید 80 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
نیب کے مطابق ملزمان نے بینک کی گارڈن برانچ میں 6 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا تھا، پلی بارگین کرنے والے 2 مجرموں اسماعیل ایڈمانی 60 لاکھ اور نعمان عادل نے 6 لاکھ روپے جمع کرائے تھے، ملزمان کے خلاف اکاوئنٹ ہولڈر کی شکایت پر کارروائی کی گئی تھی۔