پختونخوا حکومت کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

یکساں نصاب را ئج کیاجائیگا،ہائیڈل پاورمنصوبوں کو زیادہ وسائل دینے کی تجویز


Numainda Express June 07, 2013
زمینی یاہوائی راستے سے جانیوالے تمام سامان پرٹیکس عائدہوگا، یکساں نصاب را ئج کیاجائیگا،ہائیڈل پاورمنصوبوں کو زیادہ وسائل دینے کی تجویز فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: پختونخوا حکومت نے صوبے سے افغانستان کو بھجوائے جانے والے سامان بشمول افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس عائد کرنیکافیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیاجائے گا۔ بجٹ میں عوام پر براہ راست کوئی ٹیکس عائد نہیںکیاجائیگا۔صوبے میں قائم سہ جماعتی اتحاد پر مشتمل صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال 2013-14ء کے بجٹ کے حوالے سے تیارکردہ تفصیلی خاکے کے مطابق صوبے کی اپنی آمدن میں اضافے کیلیے صوبہ سے گزرکرہوائی یازمین راستے سے افغانستان کو بھیجے جانیوالے ہرقسم کے سامان پر ٹیکس وصول کی جائیگی جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے ذریعے بھیجا جانیوالا سامان بھی شامل ہے۔



زمینی راستے سے جانیوالے سامان پر ٹیکس کی وصولی پشاور شہرجبکہ ہوائی راستے سے جانیوالے سامان پر ٹیکس وصولی پشاور ائیرپورٹ پرکی جائے گی۔ہائیڈل پاورکے منصوبوں پرکام جاری رکھتے ہوئے انھیں بجٹ میں زیادہ وسائل فراہم کیے جائینگے۔ خطرناک بیماریاںجنکے علاج کے اخراجات لوگ برداشت نہیں کرسکتے انکومفت علاج کی سہولیات کی فراہم کی جائیگی ۔ صوبائی حکومت نے اے این پی وپیپلزپارٹی کی حکومت کے شروع کردہ باچاخان روزگاراسکیم ،لیپ ٹاپ اسکیم اور ہنر مند روزگاراسکیم سمیت عوامی مفادکی اسکیموں کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں