اسحاق ڈارکے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کرصوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم


ویب ڈیسک October 02, 2018
اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم : فوٹو: فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلامی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار اشتہاری قرار

عدالت نے فیصلے میں اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کرصوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا کہ وہ جائیداد نیلام کریں یا پاس رکھیں جب کہ احتساب عدالت نے گلبرک کی جائیداد کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسحاق ڈارکے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات


سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہوراوراسلام آباد میں مختلف بینکوں میں اکاوٴنٹس ہیں۔ اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہورمیں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں جب کہ گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں۔

اسحاق ڈار کے پاس دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی جب کہ ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں جب کہ
اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری ہے۔ اسحاق ڈار کی دبئی میں تین فلیٹس اور ایک مرسیڈیز گاڑی ہیں اوراسحاق ڈار کی بیرون ملک تین کمپنیوں میں شراکت ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں