
مہاتیر محمد کے دیس ملائیشیا کی قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں سابق کوچ کا کہنا ہے کہ ملائیشین ہاکی ٹیم نے گزشتہ کچھ برسوں سے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
بلاشبہ اس ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے بالخصوص اس کا پنالٹی کارنر کا شعبہ انتہائی خطرناک ہے، ملائیشیا دنیاکی ہائی کوالٹی ٹیم ہے اور میں اسے اپنی کوچنگ میں مزید کامیابیوں کی طرف لے جانے کی کوشش کروں گا۔
اولٹمینز کی صلاحیتوں کا پہلا امتحان رواں ماہ اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران ہوگا، یاد رہے کہ کامن ویلتھ کے بعد ایشین گیمز میں بھی شرمناک شکستوں کے بعد اولٹمینز نے نجی مصروفیات کو جواز بنا کر گرین شرٹس کی مزید کوچنگ کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔