چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک October 02, 2018
فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمے میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل رضا عابدی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی نے عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فیصل رضا عابدی کی حفاظتی ضمانت منظور

سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ایک دن کے لئے حفاظتی ضمانت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں