وزیراعظم کی شیخ رشید کو دن رات بلاتعطل کام کرنے کی ہدایت


ریلوے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا: فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، جس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرریلوے شیخ رشید کو دن رات 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوخسارے سے نکالنا حکومت کی کامیابی ہوگی جس پرشیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے نظام کے برابرکھڑا کریں گے۔