ن لیگ کا رانا مشہود کے بیان سے اظہار لاتعلقی
رانا مشہود کا بیان باعث تعجب ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کی جانب سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں معاملات ٹھیک ہونے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ معاملات طے پانے کا بیان رانا مشہود کا ذاتی ہے اس سے پارٹی قیادت کا کوئی تعلق نہیں، بیان باعث تعجب ہے اس بیان پر رانا مشہود سے جواب طلب کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، رانا مشہود
(ن) لیگ کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے، اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ُانہیں اب سمجھ آگئی ہے، جسے گھوڑا سمجھا تھا وہ خچر نکلا ہے، ادارے میں بیٹھے تھنک ٹینک کو نظر آرہا ہے کہ یہ صرف جھوٹ پرچلنے والے لوگ ہیں، اب مجموعی ماحول میں انہوں نے بھی سمجھا ہے اور ہمیں بھی احساس ہوا ہے۔