رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے ترجمان پاک فوج

ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 02, 2018
ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے (ن) لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کا بیان افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔





واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، رانا مشہود


دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کی جانب سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں معاملات ٹھیک ہونے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات طے پانے کا بیان رانا مشہود کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی قیادت کا کوئی تعلق نہیں اور اس بیان پر رانا مشہود سے جواب طلب کیا جارہا ہے۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں