کراچی رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بازیاب4 ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد

گرفتارملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف رائفلوں سمیت 14 مختلف اقسام کی رائفلیں، 2 رپیٹر، 4 پستول، ایک بلٹ بروف جیکٹ اور مختلف اقسام کی سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگھولین میں کارروائی کے دوران مغوی کو بازیاب کراکے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔


رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے سنگھولین میں واقع مکان سے 4 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ مارکارروائی کے دوران مغوی ثمیربلوچ کو بھی بازیاب کرایا گیا، جسے چند روز قبل لی مارکیٹ کے مقام سے تاوان کی وصولی کےلئے اغوا کیا گیا تھا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف رائفلوں سمیت 14 مختلف اقسام کی رائفلیں، 2 رپیٹر، 4 پستول، ایک بلٹ بروف جیکٹ اور مختلف اقسام کی سیکڑوں گولیاں شامل ہیں جب کہ گرفتارملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
Load Next Story