169 بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع

ایف بی آربڑے ٹیکس نادہند گان کے خلاف یہ کارروائی ملک کے طول وعرض میں کی جائے گی۔


Numainda Express October 03, 2018
ایف بی آربڑے ٹیکس نادہند گان کے خلاف یہ کارروائی ملک کے طول وعرض میں کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آرنے بڑے اور با اثر نادہندگان کے خلاف ٹیکس وصولیوں کے لیے کارروائی کا آغازکردیا۔

پہلے مرحلے میں بڑی بڑی جائیدادیں اور 3000 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جو قیمتی جائیدادیں و قیمتی گاڑیوں کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے۔ انکم ٹیکس قانون کے مطابق ان نادہندگان سے واجب الادا ٹیکس کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں وہ ٹیکس نادہندگان جنہوں نے 2 کروڑ سے زیادہ مالیت کی جائیداد یا 1800سی سی سے بڑی گاڑی خریدنے اور ایک کروڑ سے زائد کرایہ وصول اور گوشوارے داخل نہیں کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آربڑے ٹیکس نادہند گان کے خلاف یہ کارروائی ملک کے طول وعرض میں کی جائے گی تاکہ ٹیکس نادہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے جلد سے جلد جمع کرائیں اورواجب الادا ٹیکس ادا کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں