پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر نوٹی فکیشن جاری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا تھا


/ June 07, 2013
سید خورشید شاہ سابق حکومت میں وفاقی وزیربرائے مذہبی اموربھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں عددی لحاظ سے اپوزیشن جماعتوں میں پیپلزپارٹی کے پاس سب سے زیادہ 42 نشستیں ہیں جس کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے سید خورشید شاہ کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، قومی اسمبلی کی دیگر اپوزیشن جماعتوں میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 35 اورمتحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 23 ہے، قومی اسمبلی قائد ایوان کی صورت میں نوازشریف کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا تھا، سید خورشید شاہ سابق حکومت میں وفاقی وزیربرائے مذہبی اموربھی رہ چکے ہیں جب کہ سیاسی حلقوں میں وہ ایک نرم گو سیاستدان کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |