فالسہ اور اس کا شربت جگر اور یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے تحقیق

فالسے کا شربت صبح شام پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہوتا ہے بلکہ یہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، ماہرین


ویب ڈیسک June 07, 2013
شدید گرمی اور لو میں فالسے کا ایک گلاس شربت پی کر سن اسٹروک سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ فوٹو: اے پی پی

حالیہ تحقیق کے مطابق فالسہ اور اس کا شربت جگر کے امراض اور یرقان کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

تحقیق کے مطابق فالسہ اور اس کا شربت جگر کے امراض میں فائدہ مند ہے، خاص طور پر یرقان کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے جب کہ روزانہ فالسے کا ایک گلاس ٹھنڈا شربت پینے سے تندرست افراد بھی یرقان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسے کا شربت صبح شام پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہوتا ہے بلکہ یہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا ایک گلاس شربت پی کر سن اسٹروک سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں