سرحد پرپاکستانی فوج کی فائرنگ سے فوجی افسر ہلاک ہوگیا بھارت کا الزام

پاکستانی فوج نے سرحد پر فائرنگ کے واقعے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا ہے۔


AFP June 07, 2013
پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے بھارت کا جونیئر کمانڈنگ افسر بچن سنگھ ہلاک ہو گیا، بھارتی فوج کا الزام فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارت نے ایک بار پھرالزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے اس کا ایک افسر ہلاک ہوگیا جبکہ پاک فوج نے بھارت کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بھارت کا جونیئر کمانڈنگ افسر بچن سنگھ ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان فوج نے سرحد پر فائرنگ کے واقعے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے سرحد پر فائرنگ کی اور نہ ہی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری اور فروری کے درمیان پاکستان اور بھارت میں سرحدی کشیدگی نے شدت اختیار کر لی تھی، جب سرحد پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں پاکستان کے 4 فوجی شہید جب کہ بھارت کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |