ورلڈکپ ٹرافی آج لاہورمیں جلوے بکھیرے گی

بس پرشہرکا ٹور دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سے شروع ہوگا


Sports Reporter October 03, 2018
کل واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا،اسلام آباداورکراچی کا دورہ بھی شیڈول کا حصہ۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی بدھ کولاہور میں جلوے بکھیرے گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آئندہ سال 30مئی کو لندن کے اوول گرائونڈ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،اگلے روز پاکستان اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف ناٹنگھم میں شیڈول میچ سے کریگا، فائنل 14جولائی کو لندن کے لارڈز گرائونڈ میں ہوگا، ان دنوں ٹرافی کا ورلڈ ٹور جاری ہے۔

پی سی بی نے پاکستان میں سفر کا شیڈول جاری کردیا، ٹرافی بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سے بس ٹور پر روانہ ہوگی،2.45پر اسے اسٹیڈیم میں ہی میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ٹرافی جمعرات کوگورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء کی توجہ کا مرکز بنے گی، بعد ازاں اسے واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا،لاہورمیں آخری منزل شوکت خانم اسپتال ہوگی،2روزہ سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد ٹرافی 5اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچا دی جائے گی، وہاں تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی کراچی میں7 اور8 اکتوبرکومختلف مقامات پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی اور پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ ٹرافی 27 اگست کو آئی سی سی اکیڈمی سے روانہ ہوئی تھی،اسے21ملکوں اور 60شہروں کا سفر مکمل کرکے 19 فروری کو انگلینڈ پہنچنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں