ہانپتی کانپتی بیٹنگ لائن کا آسٹریلیا سے ٹور میچ ڈرا

پاکستان اے کے7وکٹ پر261رنز،اسداورعابد کی ففٹیز،ہالینڈ نے5وکٹیں لیں

پاکستان اے کے7وکٹ پر261رنز،اسداورعابد کی ففٹیز،ہالینڈ نے5وکٹیں لیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان اے کی ہانپتی کانپتی بیٹنگ لائن نے آسٹریلیا سے ٹور میچ ڈرا کرلیا۔

چار روزہ وارم اپ میچ کے آخری دن پاکستان نے قدرے تیز آغاز کیا، 10 اوورز مکمل ہونے کے فوری بعد ہی 50 رنز بن گئے، اس موقع پرآسٹریلیا کی جانب سے جان ہالینڈ کو متعارف کرایا گیا،ان کی پانچویں گیند پر شان مسعود نے مڈ وکٹ پر شان مارش کو کیچ تھما دیا، انھوں نے 44 بالز پر 41 رنز بنائے، اگلے اوور میں ٹریوس ہیڈ نے اسکوائر لیگ پر سمیع اسلم کا کیچ تھام کر مائیکل نیسیر کو سفید آسٹریلوی کٹ میں پہلی وکٹ دلائی، سمیع نے 30 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

دوسرے سیشن کے زیادہ تر حصے میں آسٹریلوی اسپنرز کا زور نہیں چلا، اس دوران عابد علی نے میچ کی اپنی دوسری ففٹی رجسٹرڈ کرائی،وہ52 کے انفرادی اسکور پر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ لیگ پر لابس چیگن کا کیچ بن گئے۔

اس موقع پر کپتان اسد شفیق نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتخار احمد کے ساتھ مل کر مجموعے کو 213 تک پہنچایا، انھوں نے ففٹی مکمل کرنے کیلیے 121 بالز کا سامنا کیا۔


آخری سیشن میں جان ہالینڈ کی گیند اسدکے بیٹ کا کنارا چھوتی ہوئی وکٹ کیپر ٹم پین کے گلوز میں چلی گئی، انھوں نے 151 گیندوں پر 69 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

عثمان صلاح الدین (4) اور افتخار احمد (45) لیفٹ آرمر کا تیسرا اور چوتھا شکار بنے، جان ہالینڈ نے پانچویں وکٹ سعد علی (5) کی صورت میں لی، وہ کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، مجموعی اسکور جب 7 وکٹ پر 261 ہوا تو مقابلہ ڈرا پر ختم کردیا گیا، ہالینڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنے گزشتہ اسکور 494 رنز 4 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔

 
Load Next Story