تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب

ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے۔ فوٹو: فائلپنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:
گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ سینیٹ کی اس نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔


غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی۔
Load Next Story